12 جولائی 2025 - 11:58
مآخذ: ارنا
البانیز پر امریکی پابندی اسرائیلی جرائم میں شراکت داری کا عملی ثبوت ہے، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگانے کو صہیونی جرائم میں امریکی شراکت داری کا عملی ثبوت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگا کرثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن غاصب صہیونی ریاست کے جنگی جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ البانیز پر پابندی لگانا، بین الاقوامی اداروں اور ان کے نمائندوں کی توہین ہے۔
حماس نے مزید کہا ہے کہ  امریکہ نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز پر پابندی لگا کر یہ بھی ظاہر کردیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی المیے کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کو وہ کوئی اہمیت نہيں دیتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha